اپنی پارٹی پاکستان؛ چیئرمین مخدوم محمد احسان قریشی اپنا پاکستان ترقی یافتہ فلاحی پاکستان www.apni.party

1=نظام عدل اور امن و امان پہلی ترجیح ھوگی

2=ایک سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے پہ پابندی ھوگی استعفیٰ دینے والے ممبران اسمبلی ضمنی الیکشن کا خرچہ ادا کریں گے اسمبلی کی مدت چار سال کریں گے

3=خواتین کی مخصوص نشستوں پر صرف ان ورکرخواتین کو موقعہ دیا جاۓ گا جن کے خاندان سے کبھی اسمبلی ممبر منتخب نہ ہوا ہو

4=خود مختار مضبوط بلدیاتی نظام ھوگا ملکی وسایل ضلع کونسل تحصیل کونسل اور یونین کونسل کی مرضی سے استعمال کیۓ جایںگے

5=ممبران اسمبلی کی تنخواہیں اساتذہ کی تنخواہوں کے برابرھوں گی ممبران اسمبلی قانون سازی کریں گے اداروں میں سیاسی مداخلت سنگین جرم سمجھی جاۓ گی

6=گھریلو صارفین کو دو سو یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جاۓ گی مساجد سے بجلی پانی کے بلِ نہیں لیے جایں گے

7= سفارت خانوں میں پچاس فیصد مقامی اوورسیز پاکستانی تعینات کریں گے جو ان کی زبان کلچراور ماحول سے واقف ھوں گےِ،

8=بھارت,ایران؛افغانستان اور چین سمیت تما م پڑوسی ممالک سے دوستانہ تجارتی تعلقات کو فروغ دیں گے؛

9= ہراوورسیز پاکستانی کو ایک کسٹم فری گاڑی لانے کی اجازت ہوگی

10= ھر عورت ومرد سال میں کم ازکم سات مہینے کام کرےگا ,سکول کالج کی چھٹیوں میں ہر بچہ ہنر سیکھے گا ورنہ تعلیمی سرٹیفیکٹ نہیں ملیں گے,شہریوں کو مفت علاج کی سہولت ھوگی,

11=اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کےلئے ماہانہ پانچ ھزار روپے وظیفہ نوزائیدہ بچوں اور ماں کےلئے ایک لاکھ روپے یکمشت وظیفہ ھوگا

12= بجلی کی پیدوار کےلئے نہروں اور دریاؤں پر ھر 20 کلومیٹر کے بعد پاور پراجیکٹ لگائیں گے

13=شمسی توانائی اور برقی گاڑیوں پر تیزی سے کام کریں گے؛گاڑیوں کا معیار,حفاظتی اقدامات یقینی بنا کر قیمتوں میں توازن پیدا کریں گے

14= زرعی اور تعمیراتی مشینری کی درآمد پرکسٹم/ ٹیکس کم کریں گے

15=گلابی نمک سمیت تمام معدنیات ,مصنوعات عالمی تقاضوں کے مطابق دنیا بھر میں بھیجیں گے,

16=ھر ضلع میں یونیورسٹی کا قائم کریں گےبندوق کلچر کے خاتمہ کےلئےتمام پرائیویٹ اسلحہ لائسنس ختم کریں گے

17= کالجز یونیورسٹیز میں طلباء یونینز ,ٹریڈ یونینز ,اورمزدور نظیموں سے پابندی ہٹاکرنئے سیاستدانوں کےلئے سازگار ماحول پیدا کریں گے

18=ملاوٹ کرپشن اور بددیانتی پر سخت سزائیں ھوں گی

19=قومی اسمبلی کی مکمل کاروائی صرف اردو زبان میں ھوگی, جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی کاروائی اردو یا مقامی زبانوں میں ہوگی

20=الیکشن لڑنے کےلئے صحت مند ھونا ضروری شرط ھوگی تین ماہ بیمار یا غیر حاضر رہنے والے ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی جاۓ گی

21=زمینداروں/کسانوں کو تیل جدید زرعی مشینری پر خاص رعایت ھوگی

22=گھریلو صنعتوں کےلۓ ھنرمندوں کو بلاسود قرض دیاجاۓ گا

23=چِنگ چی پر پابندی لگا کر بغیر سود قرض پر جرمن اٹالین اور فرینچ استعمال شۡدہ کاریں دیں گے

24=اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانی مصنوعات معدنیات ریستورانوں امپورٹ ایکسپورٹ کےلئے بلاسود قرضوں کی فراھمی نیشنل بینک آف پاکستان کرے گا, دنیا بھرمیں نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچیں کھولیں گے

25=بیرون ممالک پاکستانی اثاثوں کونفع بخش بنانا اوربیچنے پر سخت پابندی ھو گی

26=پی آئی اے کو بہتر بناکر اندرون وبیرون ملک سستی فلایٹس شروع کریں گے

27,سرکاری اخراجات ستر فیصد کم کریں گے سرکاری وسایل کے غلط استعمال پر سخت سزا ی جاۓ گی

28=ھریونین کونسل 100 سرکاری گھر بناۓ گی جو ان خاندانوں کو معمولی کراۓ پر دیے جائیں گے جن کے بچے ھوں گے,

29=سرکاری تعمیرات کی پچاس سالہ گارنٹی ھو گی نقصان کی صورت میں ٹھیکیدار دوبارہ بناۓ گااور سزا بھی دی جاۓ گی

30,مسلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے

31,آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیرِ اعظم کو نہیں ہو گا سینیر ترین جرنیل کو ادارہ آرمی چیف بناۓ گا کسی کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جاۓ گی دفاعی بجٹ کم کر کے صحت اور تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کریں گے

imf=32 سمیت کسی عالمی ادارے سے قرض نہیں لیں گے

33=الیکشن سے پہلے سیاسی پارٹیوں کے سربراھوں کا لائیو ٹی وی پروگرامز میں آکر بحث میں حصہ لینا ضروری ھو گا

34=جنگلی جانوروں کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے شکار پر پابندی ھو گی

35=ضرورت مندوں کی سادہ اور پروقار شادی کا انتظام بیت المال کرےگا,نئے شادی شدہ جوڑوں کو 3 لاکھ روپے حکومتی تحفۃ دیاجاۓ گا

36=نوجوانوں کےلیۓ ایک سال فوج میں خدمات سر انجام دینا ضروری ھوگا

37=سرکاری اداروں میں نائب قاصد اور ڈراییور کی آسامیاں ختم کردی جائیں گی افسران اپنے کام خود کریں گے؛

38=پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی پروٹوکول سسٹم ختم کر دیا جاۓ گا؛